ہالی ووڈ کے ایکشن لیجنڈ سلویسٹرا اسٹالون کے کردار ریمبو کو نبھا کر افضل خان عرف "جان ریمبو” نے لازوال شہرت حاصل کی تھی۔

افضل خان کو اس کردار سے اتنی شہرت ملی کہ ان کا اصل نام اب کسی کو یاد نہیں بلکہ انھیں جان ریمبو کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔

گیسٹ ہاؤس ڈرامے میں افضل خان نے ایک خاکروب کا کردار ادا کیا تھا جو خود کو جان ریمبو کہتا ہے اور جان ریمبو۔۔ دی کاکروچ کلر کا ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا۔

ڈراما گیسٹ ہاؤس کے جان ریمبو کا کردار آج بھی زندہ ہے۔ افضل خان نے اس کردار کے بعد پلٹ کر نہیں دیکھا اور ڈراما سے فلم انڈسٹری میں گئے جہاں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔

انھوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن آج بھی لوگ انہیں اصل نام کے بجائے "جان ریمبو” کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جب افضل خان سے پوچھا گیا کہ کیا سلویسٹرا اسٹالون انھیں جانتے ہیں؟ تو اس پر جان ریمبو نے ہنستے ہوئے کہا کہ "وہ تو سپر اسٹار ہیں، مجھے جانتے ہوں یہ ممکن نہیں، لیکن جب آپ گوگل پر ریمبو لکھتے ہیں تو ان کی تصویروں کے ساتھ میری بھی آ جاتی ہیں۔ ہو سکتا ہے اسٹالون نے مجھے وہاں دیکھا ہو!”

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: افضل خان

پڑھیں:

مسجد میں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیپک پروانی نے اپنا تجربہ بیان کردیا

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے کے باوجود پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور اداکاری کے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔

دیپک پروانی متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنا چکے ہیں، اس وقت ڈرامہ جمع تقسیم میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہ ہر کردار میں اپنی موجودگی کا مضبوط تاثر چھوڑتے ہیں۔

دیپک پروانی نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ خاندانی نظام میں پروان چڑھنے اور مسجد میں فلم بندی کے تجربے پر کھل کر بات کی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے بچپن مشترکہ خاندانی نظام میں گزارا، ہم میرپورخاص میں رہتے تھے، پھر کراچی شفٹ ہوئے، وہ مکمل جوائنٹ فیملی تھی جہاں میری دادی ہر چیز خود پکاتی تھیں، ہم نے وہ وقت بہت انجوائے کیا، بعد میں وراثت کی تقسیم کے بعد سب الگ ہوگئے، بچوں کے لیے جوائنٹ فیملی بہت مزے کی ہوتی ہے۔

اداکاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ مسجد میں فلمبندی کے دوران مجھے کچھ جھجھک محسوس ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سین ایسے تھے جنہیں کرنے میں مجھے تھوڑی جھجھک ہوئی، ان میں سے ایک سین مسجد میں شوٹ ہوا ہے جو جلد نشر ہوگا، میں نے پہلے کبھی ایسے سین نہیں کیے تھے، حتیٰ کہ اسلامی اصطلاحات بھی مشکل تھیں، جیسے تجوید لیکن ایکٹر کی رینج کا حصہ ہے کہ جب کردار لیں تو اسے پورا نبھائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم نے جب پوچھا کہ کیا میں یہ سین کر پاؤں گا؟ تو میں نے کہا کہ ہاں، کیونکہ ایکٹر ہونے کے ناطے میرا کام ہے کہ ہر کردار پوری محنت سے ادا کروں۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیش کا سیاسی بحران؛ جماعت ِ اسلامی کا ابھرتا ہوا کردار
  • میرواعظ حسن افضل فردوسی کا دہلی کار دھماکے کے بعد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست ، فریقین کو نوٹس
  • سفارتی  سطح  پر بڑی  کامیابیاں ‘ وزیراعظم  ‘ فیلڈ  مارشل  کا اہم  کردار : عطاتارڑ
  • روان ایٹنکنسن
  • بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ
  • ’کینسر کی کوئی علامت نہیں تھی‘، تشخیص کیسے ہوئی، بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری نے بتادیا
  • عہد ِرسالتؐ میں صحابیاتؓ کا معاشی کردار
  • مسجد میں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیپک پروانی نے اپنا تجربہ بیان کردیا
  • پی ٹی آئی حالتِ انتشار میں، بانی سے بدنیتی پر مبنی فیصلے کروائے جاتے ہیں: شیر افضل