جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شمالی وزیر ستان میں کرفیو نافذ
سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ ہوگیا
ڈپٹی کمشنر نے اعلامیہ جاری کیا کہ کل مورخہ 2025-07-09 بروز بدھ صبح 05:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت ہوگی۔ لہٰذا تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ضلع بھر میں اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں کل بروز بدھ کے لیے ختم کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں ۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
نوٹ: سورج غروب ہونے سے لے کر صبح سورج طلوع ہونے تک عوام الناس کی نقل و حرکت پر پابندی حسب معمول تاحکم ثانی برقرار رہے گی لہٰذا احتیاط کریں۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا جنوبی وزیرستان اپر کے بیشتر علاقوں میں کل بروز بدھ، 9 جولائی 2025 کو مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔کرفیو کے دوران مندرجہ ذیل راستے مکمل طور پر بند رہیں گے اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے:
تودہ چینہ، مکین، بی بی رغزئی، سراروغہ سے کوٹکئی، سپینکئی رغزائی، اور نظر خیل تک کا راستہ بند رہے گا۔ تودہ چینہ سے مکین، کانیگرم، اور شیروانگئی تک راستہ بند رہے گا۔ عزیز آباد چوک، مدی جان، شین ورسک، مولے خان سرائے، اور چگملائ تک راستہ بند رہے گا۔ تیارزہ سے توروام تک راستہ بند رہے گا۔
علاقے کے مکینوں سے گزارش ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں میں رہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔ مزید معلومات کے لیے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا