اجلاس کو آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025ء کیلئے تجویز کی گئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انرجی ڈپارٹمنٹ کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں میرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تمام جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی اسکیموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، سیکریٹری محکمہ توانائی مشتاق احمد سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر (ایس ایس ای پی) محفوظ قاضی، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم شیخ کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی شریک تھے۔ وزیر توانائی کو اس موقع پر تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلات آگاہ کیا۔

اجلاس کو آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025ء کیلئے تجویز کی گئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ اسکیموں کے حوالے سے تمام تر قانونی اور کاغذی کارروائی مکمل کی جائیں۔ اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ادھوری اسکیموں کے بجٹ کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کی جائیں تاکہ انہیں بھی مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ نجم احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اور ان کا محکمہ ترقیاتی اسکیموں کی تیاری اور کاغذی کاروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، کسی بھی مشکل کی صورت میں پی اینڈ ڈی کی ٹیکنیکل ٹیم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جاری ترقیاتی اسکیموں آئندہ مالی سال 26 2025ء اسکیموں کے حوالے سے وزیر توانائی کیا جائے مکمل کی

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس
  • پشاور: وزیراعلیٰ پختونخوا احمد سہیل آفریدی محکمہ توانائی و برقیات کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے‘ استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • اسرائیل جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے،غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کو دیا جائے: استنبول اجلاس کا اعلامیہ
  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
  • کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ