شام پر امریکی پابندیوں کا اختتام: 25 سال بعد ایک نئی شروعات کی امید
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
امریکا نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی راہ پر ڈالتے ہوئے 13 سال سے جاری اقتصادی پابندیوں کو باضابطہ طور پر اٹھانے کا تاریخی فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کے مطابق، شام کو 180 دن کی معطلی کے بعد یہ پابندیاں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’شام کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔ ہمارے یہ اقدامات شامی عوام کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘
یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں ہونے والے سرمایہ کاری فورم میں کیے گئے اعلان کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک نئی شروعات کے لیے ہم نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ ’’شامی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
اس فیصلے کے بعد ایک اور تاریخی واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی عرب میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ یہ 25 سال بعد شام اور امریکا کے سربراہان مملکت کی پہلی براہ راست ملاقات تھی، جو خطے میں نئے سیاسی دور کا اشارہ دے رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ قدم نہ صرف شام بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ شام پر پابندیوں کے خاتمے سے نہ صرف شامی معیشت کو فروغ ملے گا، بلکہ یہ خطے میں امن اور استحکام کے امکانات کو بھی تقویت دے گا۔ تاہم، کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ شام میں اب بھی بہت سے چیلنجز موجود ہیں جن پر قابو پانا ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ایپل کے بعد سام سنگ کو بھی امریکی صدر کی وارننگ
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی فون کے بعد اگرسام سنگ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تیاری امریکا میں نہ کی تو اس پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سام سنگ کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صارفین کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کوامریکی معیشت میں حصہ لینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس اسٹیل امریکا ہی میں کام کرے گا، جس سے 70 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معیشت کو تقریباً 14 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت صنعتی خودکفالت ہماری ترجیح ہے اور بیرونی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہوئے یہاں سرمایہ کاری بھی کرنا ہوگی۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری: مزید 66 فلسطینی شہید، 185 سے زائد زخمی