مودی کے اندازے غلط،پاکستان کو واضح برتری ملی: جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک سٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے، دریائےسندھ کے پانی کے معاہدےپر تخلیقی قانونی حکمت عملی کا استعمال کیاجائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے، جنوبی ایشیا میں بلینس آف ٹیررکاماڈل مؤثر رہاہےکیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں،ماڈل نے بھارتی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکاہے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کوبرقراررکھاہے
رپورٹ میں 22 اپریل کو پہلگام واقعےکے بعد سے اب تک کے واقعات کی ٹائم لائن بھی فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ رپورٹ میں پاک بھارت کشیدگی پر بین الاقوامی آرا شامل کی گئی ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت برتری کی وجہ بنی، پاک فضائیہ نے الیکٹرانک وارفیئر کے استعمال اور سائبر میدان میں برتری حاصل کی جب کہ جنگ کے نتیجے میں تین نئی سٹرٹیجک حقیقتیں سامنےآئی ہیں۔
سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نےاپنی دفاعی طاقت کاتوازن بحال کیا، چین اب مسئلہ کشمیرکا عملی طورپرایک فریق بن چکا ہے۔
شمالی علاقہ جات جانیوالے گجرات کے 4 لاپتہ دوستوں کی گاڑی گلگت سے مل گئی لیکن گاڑی کے مسافروں کا کیا بنا؟ تفصیلات منظرعام پر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رپورٹ میں
پڑھیں:
بھارت کیساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، خواجہ آصف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، چند ماہ پہلے یہ سب کچھ ناممکن نظرآ رہا تھا مگر اب سب بہتر نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ماضی میں بھی بڑے مسائل کا بہادری سے مقابلہ کیا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ذہنی ہم آہنگی لازم ہے۔
مزیدپڑھیں:شبھمن گل نے کوہلی ، ٹنڈولکر اور گواسکر کے بڑے ریکارڈ توڑ دیے