سلک روڈ کلچر سینٹر میں چوتھے انٹرنیشنل جیز فیسٹیول کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
فاؤنڈیشن فار آرٹس، کلچر اینڈ ایجوکیشن نے سلک روڈ کلچر سینٹر اور لاہور جیز کلب کے تعاون سے چوتھے انٹرنیشنل جیز فیسٹیول کا آغاز آڈیٹوریم میں کردیا۔
یہ بھی پڑھیں سلک روڈ کلچر سینٹر میں ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ آرٹسٹ کیمپ جاری، اہم شخصیات کی شرکت
یہ فیسٹیول 23 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوا ہے، اور 24 و 25 مئی کو لاہور میں جاری رہے گا۔ اس میں اسپین، پرتگال، پولینڈ، آسٹریا اور پاکستان کے فنکار اپنی جیز موسیقی پیش کررہے ہیں۔
فیسٹیول میں یورپ کے مختلف جدید جیز اسٹائلز، ثقافتی رنگ، لائیو پرفارمنس، فنکاروں کے اشتراک اور موسیقی کی تربیتی کلاسز شامل ہیں۔
اس سال کے نمایاں فنکاروں میں پاکستان سے بائلر روم کے ’جو بھی‘ اور انزیلہ عباسی، پرتگال سے پیڈرو جویا، اسپین سے جوان اورٹز، آسٹریا سے فالک بونٹز، پولینڈ سے ٹرائیو ’جہ‘، اور ایک خاص پاک یورپ فنکارانہ اشتراک بھی شامل ہیں۔
فیس کے بانی اور سی ای او زیجہ فضلی نے کہاکہ جیز ایک عالمی زبان ہے جو دنیا کو جوڑتی ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہم یورپ کے چار ملکوں سے فنکاروں کی میزبانی کررہے ہیں اور شائقین کو ایک یادگار ثقافتی تجربہ دے رہے ہیں۔
سلک روڈ کلچر سینٹر کے چیئرمین جمال شاہ نے کہاکہ پاکستانی شائقین کو روایتی اور جدید جیز کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا، جو عالمی ورثے اور تخلیقی جدت کا جشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں آرٹ فار لائف،آرٹ فار غزہ آرٹسٹ کیمپ: اداکار جمال شاہ کا فلسطینیوں کی مدد کا منفرد انداز
یہ فیسٹیول FACE اور SRCC کے ثقافتی، سفارتکاری اور بین الاقوامی فنکارانہ تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ انٹرنیشنل جیز فیسٹیول اب اس خطے کے اہم ثقافتی پروگراموں میں شمار ہونے لگا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جیز فیسٹیول سلک روڈ کلچر سینٹر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جیز فیسٹیول سلک روڈ کلچر سینٹر وی نیوز جیز فیسٹیول آرٹ فار
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلیے اہم منصوبوں کی منظوری
پشاور:خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ہیریٹج ٹوارزم کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کائیٹ پراجیکٹ کے تحت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔
صوبے کے مختلف عجائب گھروں کی اَپ گریڈیشن کے لیے 295 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
باہو ڈھیری ضلع صوابی کے لیے 45 ملین، پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے تاریخی عمارتوں کے تحفظ و بحالی کے منصوبے کے لیے 33.8 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
رانی گٹ ضلع بونیر پر 40 ملین، تخت بھائی آثار قدیمہ ضلع مردان پر 30 ملین، گلی باغ مانسہرہ پر 35 ملین، کوہ سلیمان ڈی آئی خان پر 155 ملین اور شیخ بدین سائٹ ڈیرہ اسماعیل خان پر 190 ملین کی لاگت آئے گی۔
خیبر پختونخوا کے اہم آثار قدیمہ کے مقامات پر سیکیورٹی و حفاظتی اقدامات کی اَپ گریڈیشن پر 220.59 ملین روپے لاگت آئے گی۔