قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے:لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ معاشی تجربات سے نجات کے لیے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔
لاہور سےجاری بیان میں لیاقت بلوچ نےکہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ملت اسلامیہ کے خلاف ہے، اسرائیل اور بھارت بچوں کے بڑے دشمن ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ حیران کن ہے، بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال391 ارب روپے انکم ٹیکس دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
پاکستان کا زائد بجلی کو نئی معیشت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے زائد بجلی کو نئی معیشت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق 2000 میگاواٹ بجلی اب صرف روشنی نہیں بلکہ ڈیجیٹل کرنسی پیدا کرے گی، حکومت کا عزم ہے کہ توانائی کو ضائع ہونے کے بجائے قومی ترقی کا ذریعہ بنایا جائے، کرپٹو مائننگ اور AI سینٹرز کے ذریعے پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف گامزن ہو چکا ہے۔
منصوبہ نہ صرف معیشت کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو ہائی ٹیک روزگار بھی فراہم کرے گا، پاکستان کرپٹو کونسل کی سرپرستی میں ملک ایک نئی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے، زائد بجلی کو معاشی طاقت میں بدلنے کا یہ منصوبہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
دوسری جانب بٹ کوائن مائننگ سے پاکستان کو اربوں روپے کی آمدنی کی امید ہے، حکومت نے نئی ٹیکنالوجی اپنانے کا جرأت مندانہ فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان اب نہ صرف توانائی پیدا کرے گا بلکہ ڈیجیٹل اثاثے بھی بنائے گا، یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی خود انحصاری کی راہ ہموار کرے گا۔
علاوہ ازیں اے آی ڈیٹا سینٹرز کا قیام پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑ دے گا، ملکی توانائی کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر کے معیشت کو نئی سمت دی جا رہی ہے، یہ قدم پاکستان کو جنوبی ایشیا کے ڈیجیٹل حب میں تبدیل کر سکتا ہے، حکومتی ویژن واضح ہے کہ بجلی، ٹیکنالوجی، اور سرمایہ کاری کو ایک ساتھ آگے لے جانا ہے۔
معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کوکامیاب بنائیں گے، احسن اقبال کا عزم
مزید :