اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
محسن نقوی— فائل فوٹو
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اجلاس میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سیٹلائیٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور جدید ترین اسپتال تعمیر ہوں گے اسلام آباد، سرکاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات، کمرشل سرگرمیاں جی نائن مرکز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا، سی ڈی اے اور ایم سی آئی مکمل ناکامانہوں نے متعلقہ ایس پیز اور اے سیز کو فعال انداز میں فرائض سر انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کا تشخص بہتر کرنا ہے، یہ تب ہی ممکن ہے جب شہری اعتماد کریں، شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے پورے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات اسلام ا باد محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔