اسلام آباد:

اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ  گھروں اور غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی آپ سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، متعلقہ ایس پیز اور  اے سیز فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے  امیج کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُس وقت ممکن ہے جب شہری خود آپ پر اعتماد کا اظہار کریں، شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، اس پر عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحی پر شہر میں صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں وزیر داخلہ

پڑھیں:

آرمی چیف صدر نہیں بننا چاہتے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وضاحت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستان کی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

محسن نقوی نے واضح طور پر کہا کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لینے کی بات کی گئی ہے اور نہ ہی آرمی چیف کا  صدر بننے کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض جھوٹی افواہیں ہیں جنہیں دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مدد سے پھیلایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے صدر کا فوجی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور احترام بھرا رشتہ ہے، اور اس رشتہ کو کسی بھی منفی مہم سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، یہ افواہیں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں اور اس سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سیاسی اور عسکری قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کار فرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • آرمی چیف صدر نہیں بننا چاہتے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وضاحت
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • وفاقی وزیر ِ داخلہ محسن نقوی کراچی چیمبر کے صدرجاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
  • محسن نقوی کا ایف آئی اے دورہ، حوالہ ہنڈی و جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • یو اے ای میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی مسائل ہیں، وزیر داخلہ
  • جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے: وزیر داخلہ محسن نقوی