اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی اور وزیر اعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کو ایکسپورٹ پر مبنی (Export oriented) ملک بنانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، اس کے بغیر کوئی راستہ نہيں، برآمدی شعبے کے لیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے جس سے تین سے ساڑھے تین لاکھ تک نوکریاں پیدا ہوں گی۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی پر کسی خوش فہمی کا شکار نہیں، پاور سیکٹر میں پائيدار اصلاحات پر کام کر رہے ہيں۔

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ سے ایک دن قبل (9 جون) پاکستان اکنامک سروے جاری کیا جائے گا۔

Federal Budget 2025-26 Announcement

The Federal Budget for FY 2025–26 of Pakistan will be presented on June 10, 2025.

The Pakistan Economic Survey 2024–25 will be released a day before the Federal Budget, on June 9, 2025.@Financegovpk#PakistanBudget #EconomicSurvey #MoF

— Khurram Schehzad (@kschehzad) May 23, 2025

اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2 جون کی دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج (بروز جمعہ) آخری روز تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 جون we news پاکستان وزارت خزانہ وفاقی بجٹ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر بحری امور کا میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اعلان
  • آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا( احسن اقبال)
  • توانائی کے نقصانات میں 140 ارب روپے کی کمی ہوئی: اویس لغاری 
  • امیر مقام کی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اپنے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی درخواست
  • وفاقی حکومت کا 28 مئی” یوم تکبیر ” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
  • ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے
  • توانائی کے نقصانات میں 140 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، وزیرتوانائی
  • آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا، وفاقی حکومت کا اعلان
  • توانائی کے شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف