اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے فیلڈ افسران چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔

دوران اجلاس اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جبکہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی آپ سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

محسن نقوی نے متعلقہ ایس پیز اور اے سیز کو فعال انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے امیج کو بہتر بنانا ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب شہری خود آپ پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، اس پر عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے پورے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند متحدہ عرب امارات میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے  بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔
 نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں  پاسپورٹ قوانین مزیدسخت اور بہتر بنانے کیلئے  سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
  • ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
  • ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • عازمین حج ہوجائیں خبردار ،گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا
  • (سندھ بلڈنگ )گلشن اقبال اسکیم 24 میںغیر قانونی تعمیرات ، ڈی جی کی چشم پوشی