برٹنی اسپیئرز کو نجی طیارے میں سگریٹ نوشی پر حکام کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دورانِ پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔
تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی گئی۔ لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر برٹنی اسپیئرز کو حکام نے ضابطے کی خلاف ورزی پر باقاعدہ وارننگ جاری کی، جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔
واقعے نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بھی توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین اس رویے پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: برٹنی اسپیئرز
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں
لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔
یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر
نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔
آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدترین موسم سے فلائٹ آپریشن درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو واپس کراچی جانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کی روانگی منسوخدوسری جانب اسلام آباد سے لاہور ایئرپورٹ پہنچی قومی ایئرلائنز کی پرواز کو بھی لاہور میں اترنے کے بجائے کراچی بھیج دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کے باعث پی آئی اے کی اندرون ملک اور بیرون ملک جانیں والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی، اسکردو اور دبئی جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں