Islam Times:
2025-07-10@13:27:59 GMT

شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ اردوان سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ اردوان سے ملاقات

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کی دولماباہچے محل میں ملاقات کے دوران ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔ دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی، ترک صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دارالحکومت استبول پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا، پاکستان کے سفیر بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی 2025ء تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان ممالک کے راہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی 2025ء کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان کریں گے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار تشکر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2024-25 کے دوران ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس اہم پیش رفت کو نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن سے وابستگی اور قربانیوں کا مظہر قرار دیا، بلکہ اسے ملکی معیشت پر ان کے پختہ اعتماد کا ثبوت بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعدادوشمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے بعد اب معیشت کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کی واضح علامت ہے۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، قربانی اور خدمات ہمیشہ قابل فخر رہیں گی اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • روسی صدر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگست میں ملاقات متوقع، طارق فاطمی کی روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ ودفاع کی ملاقات:برادرانہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے اعادہ
  • وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات
  • شہباز شریف سے ثمر ہارون بلور کی ملاقات، شہباز شریف نے پارٹی میں خیر مقدم کیا
  • شہباز شریف سے ہاکان فیدان اور یاسر گلر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار تشکر
  • عبدالستار ایدھی قوم کا انمول اثاثہ تھے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند