سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ رہے ہیں۔ شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ترکیہ سے کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے موقع پر ترکیہ،  ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی کھل کر دو ٹوک الفاظ میں حمایت اور مدد کرنے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے، ان ممالک کے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عملی مظاہرہ نا صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ دیگر ممالک کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال 24-2025 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: جون میں 3.4 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ

وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 38.3 ارب ڈالر وطن بھجوائے، جو کہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر زائد ہیں۔ یہ اضافہ 26.6 فیصد بنتا ہے، جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں کتنی افرادی قوت باہر جا سکتی ہے، پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگا؟

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں، حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ترسیلات زر شہباز شریف معاشی استحکام وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • آرمینیا کے صدر پاکستان سے تعلقات کے خواہاں
  • چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر پرامن اور ترقی یافتہ خطہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں، وزیر مملکت حذیفہ رحمان
  • وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ ودفاع کی ملاقات:برادرانہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے اعادہ
  • پاکستان، ایران اور ترکیہ مل جائیں تو دنیا کی کوئی قوت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، ایرانی سفیر
  • شہباز شریف سے ہاکان فیدان اور یاسر گلر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان
  • گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر
  • وزیراعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار تشکر
  • ترک وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔