Islam Times:
2026-07-24@06:41:34 GMT

ترکیہ، شام میں اڈے بنانے کی تیاری کر رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

ترکیہ، شام میں اڈے بنانے کی تیاری کر رہا ہے

شام پر "تحریر الشام" کے سرغنہ "ابو محمد الجولانی" کے اقتدار میں آنے کے بعد، انقرہ اور دمشق کے روابط میں بتدریج استحکام آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تورکیه‌ گازتسی نامی ایک اخبار نے رپورٹ دی کہ ترکیہ، شام میں ایک فضائی اور ایک دریائی عسکری اڈے بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس اخبار نے تُرک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انقرہ کا یہ قدم "دمشق" پر قابض ٹولے کے ساتھ نام نہاد دہشت گردی سے مقابلے کی مشترکہ اسٹریٹجی کے پیرائے میں انجام پا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شام پر "تحریر الشام" کے سرغنہ "ابو محمد الجولانی" کے اقتدار میں آںے کے بعد، انقرہ اور دمشق کے روابط میں بتدریج استحکام آیا ہے۔ ابو محمد الجولانی نے 6 ماہ کے کم ترین عرصے میں 3 بار ترکیہ کا سفر کیا۔ دوسری جانب تُرک صدر "رجب طیب اردگان" بھی ابو محمد الجولانی سے ملاقات میں شام کی نئی حکومت کو سلامتی، دفاع اور انفراسٹراکچر سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کا یقین دلا چکے ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان توانائی، دفاع اور حمل و نقل سمیت متعدد شعبوں میں وسعت و تعاون پر بات چیت بھی ہوئی۔ اس ملاقات میں تُرک وزیر خارجہ، وزیر دفاع، انٹیلیجنس چیف و دفاع صنعتوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام موجود تھے۔ جب کہ شام کی جانب سے وزیر خارجہ و وزیر دفاع اس سیاسی بیٹھک کا حصہ تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ابو محمد الجولانی

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم