اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ. انکے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر انکا شکریہ ادا کریں گے.

وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے

انور عباس : اسحاق ڈار کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں,اسحاق ڈار یہ دورہ ترکیہ وزیر خارجہ حکان فدان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق کےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ ترکیہ میں غزہ سفارتی امن اجلاس میں شرکت کریں گے, اجلاس میں آٹھ بڑے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ قطر, ترکیہ, سعودی عرب اور مصر کے وزائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے, متحدہ عرب امارات, انڈونیشیا اور اردن کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

لاہور :کینال روڈ پرالیکٹرک ٹرام چلانے کے منصوبے کےآغازمیں تاخیر

اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی غزہ کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کریں گے, نائب وزیر اعظم اسرائیلی کی غزہ پر جارحیت دوبارہ شروع کرنے کی بھی سخت مذمت کریں گے,اجلاس کی سائیڈ لاینز پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی سعودی, ترکیہ, اماراتی و دیگر شریک وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اجلاس میں غزہ امن منصوبے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جاے گا، اجلاس میں غزہ امن منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے پر بات چیت کی جاے گی۔

پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی

اجلاس میں غزہ امن معاہدے کے تحت غزہ سے اسرائیلی قابض افواج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا, غزہ میں امدادی کاروائیوں, امداد کی رسائی اور راہداریوں کی بندش پر بھی بات ہو گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شرکاء کی جنب سے غزہ ہر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کی مذمت بھی متوقع ہے, غزہ میں قیام امن اور اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے پر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے 8 مسلم ممالک نے یہ گروپ تشکیل دیا تھا۔

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

مسلم ممالک کا یہ گروپ ستمبر میں حالیہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہوں: شہباز شریف، سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی پیشکش
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف