سنگاپور ،پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم لارنس وونگ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سنگاپور: پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگا پور کے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی کابینہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی ذمہ داری کی انجام دہی میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ، صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی وعسکری قیادت کی شرکت
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ’معرکۂ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران سیاسی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشایہ میں صدر اور وزیراعظم کے علاوہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، دونوں سروسز چیفس، سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا جب کہ بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے پُرعزم کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، اور انہیں ’آہنی دیوار‘ قرار دیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو بھی سراہا جو اس تنازع کے دوران نہایت اہم ثابت ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں شریک شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا جب کہ فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی کوآرڈینشن کو بھی سراہا۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/whatsapp-video-2025-05-24-at-4.31.21-pm.mp4مزیدپڑھیں:پاکستان ویب خطرات کے حوالے سے محفوظ ترین ممالک کی لسٹ میں شامل ہے: کیسپرسکی