عدنان صدیقی فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے؛ الوداعی پیغام بھی لکھ لیا تھا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔
24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔
عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔‘‘
https://www.instagram.com/reel/DKEwxcHM0Hm/
اداکار نے مزید لکھا کہ جب طیارے کو شدید جھٹکے لگے تو مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ ’’مسافر چیخ رہے تھے، ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے۔ اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں نے فون نکال کر ایک الوداعی پیغام لکھا جو شاید میرے جنازے پر پڑھا جاتا۔ لینڈنگ کے بعد میں نے وہ پیغام ڈیلیٹ کردیا، لیکن ہر لفظ دل سے لکھا تھا۔‘‘
اداکار نے پائلٹ کی مہارت کو سراہتے ہوئے لکھا: ’’جب جہاز لاہور کی زمین کو چھو ہی رہا تھا کہ اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہوگیا۔ کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، کیا زبردست فیصلہ، کیا حاضر دماغی!‘‘
انہوں نے اپنے تجربے کو زندگی کی ایک اہم سبق قرار دیتے ہوئے لکھا: ’’یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللہ کا کرم تھا۔ زندگی نازک ہے، مختصر ہے اور انتہائی مقدس ہے۔ اپنے پیاروں کو قریب رکھیں اور ہر لمحے کی قدر کریں۔‘‘
واضح رہے کہ طوفان کے بعد 57 مسافروں نے دوبارہ سفر کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان مسافروں کو ان کے سامان کی واپسی میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔