لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کافائنل جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 201 رنز کا ہدف دیا۔قلندرز نے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، اس فتح کے ساتھ قلندرز نے نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لاہور قلند رز نے کسی بھی فائنل میں سب سے بڑا ہدف کامیابی سے عبور کیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل سب سے بڑا ہدف 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے عبور کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ
پڑھیں:
لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
—فائل فوٹوپنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 358 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 246، ملتان میں 219 اور گوجرانوالہ میں 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔