City 42:
2025-05-30@18:48:48 GMT

قصور میں دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

سٹی 42: ڈپٹی کمشنر قصور نے ضلع بھر کی انہار پر نہانے پر  دفعہ 144 نافذ کردی  ، نوٹیفیکشن جاری  ہوگیا 

پابندی کا اطلاق 24 مئی سے 30 مئی تک ھوگا ، ضلع بھر کی تمام نہروں اور راجباوں میں نہانے پر پابندی ھوگی

گزشتہ ایک ھفتے میں بی آر بی نہر میں نہاتے ھوئے تین نوجوان ڈوب کر جان بحق ہو گئے تھے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہارورڈ یونیورسٹی کی بڑی فتح! غیر ملکی طلبا پر پابندی کا فیصلہ معطل

واشنگٹن: امریکا کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ابتدائی عدالتی جنگ جیت لی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک وفاقی جج نے اس فیصلے کے خلاف عارضی حکم امتناع جاری رکھا ہے، جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں کے داخلے پر پابندی فی الحال معطل رہے گی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اینڈ وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفکیشن منسوخ کر دی تھی اور ادارے کو غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا تھا۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے کو "غیر قانونی" اور "ادارے اور ملک کے لیے نقصان دہ" قرار دیا تھا۔ یونیورسٹی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اس پابندی کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے اس اقدام پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ دیا، جسے ہارورڈ یونیورسٹی اور ہزاروں غیر ملکی طلبا کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کیلئے پابندی
  • اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی
  • حکومت کا رواں برس چہرے کے ذریعے شناخت کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
  • ملا ئیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
  • امارات میں میڈیا اداروں کے لیے نئی پابندیاں، نیا ریگولیشن سسٹم نافذ
  • صدرِ مملکت نے کم عمری شادی ممانعت کے قانون پر دستخط کر دیے، خلاف ورزی پر سخت سزائیں نافذ
  • ہارورڈ یونیورسٹی کی بڑی فتح! غیر ملکی طلبا پر پابندی کا فیصلہ معطل
  • ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
  • اسلحہ نمائش پر 90 روز کے لیے پابندی
  • پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.S کی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد