Nawaiwaqt:
2025-07-26@14:56:16 GMT

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19  وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل  کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔سکندر رضا  اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔ پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور شہیم اشرف بھی شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے تین کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت  فاسٹ باؤلر علی رضا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون:

1.

فخر زمان (لاہور قلندرز)
2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز) 
4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) 
6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
9. حسن علی (کراچی کنگز)
10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کراچی کنگز ٹیم میں کی ٹیم

پڑھیں:

جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ

سبی(نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس منسوخ،3سو مسافروں کو شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

گزشتہ روزپشاورسےکوئٹہ جانےوالی جعفرایکسپریس کی روانگی سبی میں معطل کی گئی تھی،مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکٹ ہاؤس میں رہائش دی گئی تھی،گزشتہ روز دوپہر کو ریلوئے ٹریک پردھماکے کے بعد کلئیرنس آپریشن کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روزبختیارآباداورڈمبولی کےدرمیان ریلوےٹریک کودھماکا خیزمواد سےاڑادیاگیا تھادھماکے کےنتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نشانہ بنی،بولان میل کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا
  • ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان
  • کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف
  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
  • کوئٹہ سنجیدی ڈیگاری کیس میں مقتولہ کی والدہ بھی گرفتار
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا