لاہور، یوم تکریم شہداء کی تقریب، شہید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں شہید جمہور کی دختر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں اور جو پیچھے رہ گئے، انکی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں یومِ تکریم شہداء منایا گیا۔ سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب میں شہدائے محورِ مقاومت ایران، شہدائے بنیان مرصوص اور شہدائے پاراچنار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ شہداء کی قربانیوں کے مقصد کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ شہداء نے سیرت حسینؑ پر چلتے ہوئے اپنی جانیں ایک مقصد کیلئے قربان کیں اور جو پیچھے رہ گئے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارِ زینبیؑ ادا کرتے ہوئے، اس مقصد کو زندہ رکھیں اور آنیوالی نسلوں تک اس کو بطور امانت پہنچائیں۔
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کا کہنا تھا کہ ان کے والد شہید ابراہیم رئیسی پاکستان کیلئے خصوصی محبت کا جذبہ رکھتے تھے۔ وہ پاکستان کو ایک عظیم اسلامی مملکت کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر شہید ابراہیم رئیسی زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور لاہور کی ثقافت ملتی ہے، ایرانی اور لاہوری بھائی بھائی ہیں۔ شہیدِ جمہور نہ صرف ایران بلکہ عالم اسلام کا فخر ہیں، ان کی شہادت پر پوری امت اسلامیہ نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے شہید جمہور سے دلیری وراثت میں لی ہے، قرآن کریم کے زیرسایہ ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔ ڈاکٹر ریحانہ سادات کا کہنا تھا کہ ہم راہ حق میں آگے بڑھتے رہیں گے، ہمیں وعدہ کرنا ہوگا، شہداء کی قربانیوں اور مقصد کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ پرودگار ہمیں شہداء کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچائے، خدا ہمیں ان لوگوں میں شمار کرے، جن سے وہ راضی ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ شہداء کی مقصد کو
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔