عالمی برادری غزہ پر جارحیت روکنے کیلئے اسرائیل پر پابندیوں پرغور کرے، اسپین کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں جاری تنازع کو روکنے کے لیے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے اتوار کو میڈرڈ میں یورپی اور عرب ممالک کے اجلاس سے قبل کہی، اس اجلاس کا مقصد اسرائیلی حملے کو روکنے کی اپیل کرنا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جنہیں اسرائیل طویل عرصے سے اپنا اتحادی سمجھتا رہا ہے، اب حماس کے خلاف کارروائی میں اضافے کے بعد بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ کرنے والی آوازوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
اسپین کے وزیر خارجہ جوزے مانوئل آلباریس نے ’فرانس انفو ریڈیو‘ کو بتایا کہ میڈرڈ 20 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو روکنا ہے جس کا اب کوئی مقصد باقی نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی امداد کو بڑے پیمانے پر بغیر کسی رکاوٹ کے اور غیر جانبدار طریقے سے غزہ میں داخل ہونا چاہیے، تاکہ یہ فیصلہ اسرائیل نہ کرے کہ کون خوراک کھا سکتا ہے اور کون نہیں۔
اس اجلاس میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندے بھی شریک ہیں، اور اس کا مقصد اسرائیلی-فلسطینی تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کو فروغ دینا ہے۔
گزشتہ سال میڈرڈ میں ہونے والے اسی نوعیت کے ایک اجلاس میں مصر، اردن، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے ممالک کے علاوہ یورپی ممالک جیسے آئرلینڈ اور ناروے بھی شامل تھے، جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے، مصری صدر
دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اہل فلسطین کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حملہ کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کرلیں، اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور مظالم نے تمام حدیں پار کرلی ہیں، اسرائیل کی جانب سے خطے کے ملکوں کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، یہ دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔