دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول اسٹیشن کہاں ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول اسٹیشن بکیز ہے جو ٹیکساس، امریکا میں واقع ہے۔
یہ اسٹیشن 2024 میں کھولا گیا اور اس کا رقبہ 75,000 مربع فٹ ہے جو اسے دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول اسٹیشن بناتا ہے۔
اس اسٹیشن کی چند اہم خصوصیات ہیں جو اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں جیسے 120 فیول پمپس، 600 سے زائد پارکنگ اسپیسز اور 20 الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز۔
اس کے علاوہ یہاں 200 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں اور یہ 24 گھنٹے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔
دیگر سہولیات میں یہاں مختلف کھانوں کی اقسام بھی ہیں جیسے ہوم میڈ فَج، باربی کیو سینڈوچز، بیکری آئٹمز، بیور نگٹس اور دیگر اسنیکس ہیں۔
علاوہ ازیں یہاں انتہائی صاف ستھرے اور جدید باتھ رومز بھی تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ گفٹ شاپ اور سووینئرز کی وسیع رینج بھی یہاں موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹینیسی، امریکا میں واقع بکیز کی ایک اور برانچ اسٹیشن 74,000 مربع فٹ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا پیٹرول اسٹیشن تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی پلیٹ فارم میں کسی کو سیاست نہیں لانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے، ایشیا کپ کا شیڈول بھارت نے بھیجنا ہے، اس کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی ایونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب محسن نقوی نے ایشیا کپ سے پہلے یو اے ای میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ملکی کرکٹ سیریز کی بھی تصدیق کر دی ۔