دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم پاکستان میں بھی دستیاب لیکن قیمت ہُوشربا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین جاپانی نسل کا جامنی آم ’میازاکی‘ اب پاکستان میں بھی کاشت ہونے لگا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں یہ آم 3 لاکھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
’میازاکی‘ آم اپنی گہری جامنی رنگت، غیرمعمولی مٹھاس اور ریشے سے پاک ملائم گودے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے سب سے پہلے جاپان کے شہر میازاکی میں اگایا گیا تھا، جہاں یہ عالمی منڈی میں 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلوگرام تک فروخت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: لاکھوں روپے فی کلو آم، پاکستان میں یہ خاص فصل کہاں کاشت ہورہی ہے؟
اس نایاب پھل کو پاکستان لانے کا سفر 6 سال قبل اس وقت شروع ہوا جب غلام ہاشم نورانی نے جاپان سے اس کا پودا درآمد کیا۔ اب یہ آم کامیابی سے ملیر میں تیار ہو رہا ہے اور مقامی سطح پر بھی 2.
باغبانوں کے مطابق یہ آم برآمد کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں میازاکی کا واحد درخت ہے، اور وہ بھی ملیر میں موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاپانی جامنی آم جامنی آم دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم ملیر کراچیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاپانی جامنی ا م دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم ملیر کراچی پاکستان میں رہا ہے
پڑھیں:
ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوسونے کی 10 گرام قیمت 3لاکھ31ہزار189 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر پر مستحکم رہا۔