آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
آج عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 3 روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 3ہزار 331ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 228روپے گھٹ کر 3لاکھ 1ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 508روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 007روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 357000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کے اضافے سے 306069 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 21 ڈالر سے بڑھ کر 3345 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔