ارجنٹینا: فلم کے دوران سینما کی چھت گر گئی، خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ارجنٹینا میں فلم فائنل ڈیسٹینیشن کی اسکریننگ کے دوران سینما کی چھت گر گئی۔
ہالی ووڈ فلم ‘فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز’ کے اختتامی مناظر کے دوران اچانک چھت کا پینل گر پڑا، جو وہاں موجود خاتون کے گھٹنے پر لگا، زخمی خاتون کو احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے۔
فیاما نامی اس خاتون نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک زوردار آواز آئی، ہمیں لگا یہ فلم کا حصہ ہے کیونکہ ہم پوری طرح اس میں ڈوبے ہوئے تھے، لیکن پھر اچانک ایک بڑا ٹکڑا مجھ پر آ گرا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر میں تھوڑا سا آگے نہ جھکی ہوتی، تو شاید وہ ٹکڑا میرے سر پر گرتا۔
ویلاورڈے نے سینما کی انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منیجر نے مجھ سے پوچھا، آپ اس مسئلے کو کیسے ٹھیک کروانا چاہتی ہیں؟ میں نے کہا میں شکایت درج کرواؤں گی، ذرا سوچیں اگر یہ میری بیٹی کے سر پر گرتا تو کیا ہوتا؟ یہ سراسر غیر ذمہ داری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جس فلم کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، وہ خود ایک ایسی فرنچائز کا حصہ ہے جس میں موت کی پُراسرار اور غیر متوقع شکلیں دکھائی جاتی ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔