پی آئی اے فلائٹ 544 ہائی جیکنگ، بھارت کی پراکسی جنگ کا ایک پرانا باب
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی طویل تاریخ ہے، اور اس کا ایک اہم واقعہ 25 مئی 1998 کو پیش آیا، جب پی آئی اے کی پرواز 544 کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک ایسی کوشش جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے باز رکھنا تھا۔
سرکاری اور دفاعی ذرائع کے مطابق، اس ہائی جیکنگ کی پشت پر بھارت کا خفیہ نیٹ ورک سرگرم تھا، جس نے دہشتگردوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک مسافر طیارے کو بلوچستان کے نام پر اغوا کرایا۔ ہائی جیکرز نے بھارت کا ایجنڈا پاکستانی فضاؤں میں پھیلانے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے یہ سازش بروقت ناکام بنا دی۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی
پاکستان کے حساس اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہائی جیکرز کو حیدر آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا، اور یوں بھارت کی ایک اور خفیہ چال کو ناکام بنا دیا گیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کے درپے رہا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ہر محاذ پر چوکنا اور مضبوط ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت آج بھی اپنی ریاستی سرپرستی میں دہشتگرد نیٹ ورکز کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ ہو یا خضدار میں اسکول بس کو نشانہ بنانا، ان سب میں بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کا ملوث ہونا پاکستان کے اداروں کی تحقیقات میں سامنے آ چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام ڈراما کامیاب کرنے کے لیے مودی نے کیا اقدامات کیے، گھر کے بھیدی نے بتادیا
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ 1998 میں جب بھارت نے پاکستان کے جوہری عزائم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، تب بھی پاکستان نے اپنے قومی مفاد اور سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے۔ آج بھی، پاکستان کا دفاع اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
25 مئی 1998 بھارتی پراکسی نیٹ ورک پاکستان پرواز 544 پی آئی اے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی پراکسی نیٹ ورک پاکستان پرواز 544 پی ا ئی اے پاکستان کے کی کوشش
پڑھیں:
پاکستان کے ہاتھوں رافیل جہازوں کی تباہی، فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ رافیل لڑاکا جہازوں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ براہِ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔
ترجمان نے کہاکہ اگر یہ بات درست ثابت ہوگئی کہ پاکستان نے رافیل جنگی جہاز کو مار گرایا ہے تو یہ پہلا واقعہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز گرائے گئے تھے۔
بعد ازاں بھارت نے ایک بار پھر 9 مئی کی رات کو پاکستان پر میزائل داغے، جس کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کی صبح جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
پاکستان نے اس روز کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ایک اور جنگی جہاز کو مار گرایا تھا۔
بعد ازاں پریس بریفنگ میں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ ہمیں کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی جہاز رافیل کو مار گرائے جانے کے بعد یہ جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے تھے، جبکہ جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ایئر فورس پاکستان بھارت جنگ رافیل جنگی جہاز فرانسیسی فوج وی نیوز