عظمیٰ بیگ کا احد رضا میر کو گلے لگانا تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستانی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور اسٹار احد رضا میر کی ایک دوسرے سے بے تکلفی اور گلے لگانا سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر گیا۔
رمضان اسپیشل ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘نیک بخت عرف بختو’ کا کا کردار ادا کر کے سب کے دل جیتنے والی عظمیٰ بیگ کے دیگر مشہور ڈراموں میں ‘آنگن’ اور ‘ہم تم’ میں بھی کام کیا اور آج کل ڈراما ‘میری تنہائی’ میں نظر آرہی ہیں۔
عظمیٰ بیگ نے کرئیر میں کم ڈرامے کیے ہیں لیکن جتنے بھی کیے ہیں ان سب میں انکی پرفارمنس کو خوب داد ملی۔
اپنی اداکاری سے سب کو گرویدہ بنانے والی عظمیٰ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ احد رضا میر سے بغل گیر ہوتی نظر آئیں۔
دراصل عظمیٰ بیگ ایک حالیہ تقریب میں اپنے ‘ہم تم’ کے ساتھی اداکار احد رضا میر سے ملیں۔
View this post on InstagramA post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog)
اس موقع پر انہوں نے احد کو گلے لگایا اورپھر دونوں آپس میں باتیں کرتے نظر آئے۔ احد رضا میر بھی خوش دلی سے ان کی باتیں سنتے اور ان کے ساتھ ہنستے مسکراتے دکھائی دیے۔
روانگی کے وقت احد نے عظمیٰ بیگ کو الوداع بھی کہا اور ایک اور بار گلے لگایا۔ اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
ان ناقد نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈراموں میں بیٹا یا پوتا بن جانے سے کوئی سچ میں وہ نہیں ہوجاتا، ایسے گلے کون لگاتا ہے ایک نامحرم کو’ ، ایک اور ناقد نے لکھا کہ ‘آنٹی، آپ بیچارے احد کو کیوں ڈرا رہی ہیں؟’
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘آنٹی، آپ غلط رضا میر کو گلے لگا رہی ہیں یہ احد ہے آپکی عمر کے تو ان کے ابّو آصف رضا میر ہیں۔’
ایک صارف نے تنقید کی کہ ‘یہ ہر کسی کو گلے لگانے کی روایت اتنی عام کیوں کر دی گئی ہے؟ کہاں لکھا ہے ایسے نامحرموں کو گلے لگانا جائز ہے؟’
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کو گلے
پڑھیں:
سکندر رضا کو پیسوں کے لیے کھیلنے کا طعنہ دینے پر عماد وسیم تنقید کی زد میں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پیسہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر اور عماد وسیم کو بطور تجزیہ کار لیا گیا اور سکندر رضا کے لاہور قلندرز کی کی فتح میں کردار کو سراہتے ہوئے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی ایک اور فتح: ’یہ ماننا پڑے گا کہ شاہین کو کپتانی آتی ہے‘
اس کا جواب دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ کچھ بھی کر سکتا ہے، میرا بھی سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر یہی ردِ عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں۔
عماد وسیم نے بتایا کہ میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔ سکندر رضا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کھلاڑی ہیں اور گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سکندر نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔
Imad Wasim on Sikandar Raza.
"Money can do things for you." pic.twitter.com/sgbB37DlzL
— ???????????????????? (@CallMeSheri1) May 26, 2025
عماد وسیم کے بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اپنے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
He is talking about himself.
— Shani (@Jasoos01) May 26, 2025
ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ عماد اور عامر سے تو پیسے لے کر بھی نہیں کھیلا جاتا بس باتیں کروا لو ان لوگوں سے۔
عماد اور عامر سے تو پیسے لیکر بھی نہیں کھیلا جاتا بس باتیں کروالو اان لوگوں سے
— ???? (@Libra_Uncut) May 26, 2025
ارسلان نے لکھا کہ اگر حسد کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ عماد وسیم ہوتے۔
If jealousy had a face
— Arslan Bin Qadeer (@ArslanBinQadeer) May 26, 2025
مروہ ریحان نے عماد وسیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر کسی کو اپنے جیسا سمجھا ہوا ہے۔
Hr kisi ko apny jesa smjha hua h
— مروہ ریحان (@meemalif_99) May 26, 2025
یاد رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں سکندر رضا ٹاس ہونے سے محض چند منٹ قبل ہی لاہور پہنچے تھے اور میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
میچ کے بعد سکندر رضا نے بتایا کہ برمنگھم میں ڈنر کیا، دبئی میں ناشتہ کیا، ابوظہبی جا کر لنچ کیا، پھر فلائٹ لے کر پاکستان آ گیا اور یہاں ڈنر کیا۔ شاید یہی ایک پروفیشنل کرکٹر کی زندگی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں واقعی خود کو خوش نصیب محسوس کرتا ہوں کہ مجھے یہ زندگی نصیب ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل سکندر رضا شعیب اختر عماد وسیم