اسلام ٹائمز: غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت سے غزہ کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اس تباہی کے باوجود، غزہ کے عوام کی ہمت اور عزم نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ بچے عام بچوں سے مختلف اور ہمت و حوصلے کے پہاڑ ہیں۔ لیکن اس ظلم اور بربریت پر عالمی برادری خاموش ہے۔ کوئی معصوم بچوں کی فریاد کو نہیں سن رہا۔؟ تحریر: سیدہ زہراء عباس
گذشتہ روز فلسطین کی ایک معصوم بچی کی فریاد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے درمیان اس بچی کی ویڈیو اور روتے ہوئے اس کی التجائیں دل پھٹ گیا۔ "ہیلپ می" کے الفاظ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ ویڈیو فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ایک دل خراش منظر پیش کرتی ہے۔ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت سے غزہ کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اس تباہی کے باوجود، غزہ کے عوام کی ہمت اور عزم نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ بچے عام بچوں سے مختلف اور ہمت و حوصلے کے پہاڑ ہیں۔ لیکن اس ظلم اور بربریت پر عالمی برادری خاموش ہے۔ کوئی معصوم بچوں کی فریاد کو نہیں سن رہا۔؟
غزہ کی تباہی
ایک سال سے زیادہ عرصہ کی جنگ کے دوران غزہ میں 52 ہزار افراد شہید ہوئے ہیں۔جس میں سے 16756 بچے اور 11346 عورتیں شامل ہیں۔ 10 ہزار افراد ملبے ڈھیر تلے دب کر شہید ہوئے۔
ملبے سے بچ جانے والے افراد
غزہ کے شمالی حصے میں بمباری کے بعد سول ڈیفینس فورسز نے ملبے میں ایک بچی کو زندہ نکالا۔ وہ اپنے گھر میں بچ جانے والی تنہا فرد تھی۔ غزہ کے عوام نے اس تباہی کے باوجود اپنی ہمت اور حوصلے بلند رکھے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کی لاشوں کو ملبے کے ڈھیر سے نکالنے اور اپنے گھروں کو نئے سرے سے بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔لیکن کیا اسرائیل ان کو دوبارہ اس طرح آباد ہونے دے گا۔؟ کیا اسرائیلی حکومت ان بچے ہوئے افراد کو زندہ چھوڑے گی۔؟ یہ امت مسلمہ کے لیے دو بڑے سوالات ہیں۔؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی دنیا کو غزہ کے
پڑھیں:
پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے. گوجرانوالہ کی خاتون ٹیچر کو ریشنلائزیشن پالیسی رولز کے برعکس تیس کلو میٹر دور ٹرانسفر کردیا گیا. ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماؤں صدر تنظیم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان ضیاء، پروفیسر اظہر تسنیم چیمہ ، ڈاکٹر عبدالرزاق نیازی ، غلام فرید چوہدری، عصمت نذیر بھٹی، عبدالرزاق باجوہ ،رانا مقیم خان، عبدالصبور واہلہ، صدر تنظیم اساتذہ خواتین صوبہ پنجاب صدر سلمی سعید ،نائب صدر منزہ عندلیب، سیکرٹری حلیمہ سعدیہ، جوائنٹ سیکرٹری حمیرا اسماء، سیکرٹری مالیات خولہ زبیر، سیکرٹری نشرواشاعت کرن زاہداور دیگر نے گوجرانوالہ میں ریشنلائزیشن میں متاثرہ خاتون ٹیچر راشدہ اسلم کی بلاجواز ٹرانسفر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا.
بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جبکہ ہم نے محنت سے سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں،عطاتارڑ
انہوں نے مطالبہ کہ خاتون ٹیچر کا تبادلہ کینسل کرکے اسے اپنے ہوم اسٹیشن پر تعینات کیا جائے . انہوں نے کہا پنجاب بھر میں مردوخواتین اساتذہ کو مختلف طریقوں سے الجھن کا شکار کرنا انتہائی نامناسب رویہ ہے. الجھنوں کا شکار اساتذہ تعلیم وتدریس کا فریضہ بہ خوبی سرانجام نہیں دے سکتے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تنگ آکر مجبوراً ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں . اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ مردوخواتین اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کے گھروں کے قریب ترین تعلیمی اداروں میں پوسٹنگ کی جائے تاکہ وہ بروقت ڈیوٹی پر پہنچ کر تعلیم وتدریس کا فریضہ سرانجام دے سکیں.
امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
مزید :