خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار، بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور صوابی میں بھی چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں ژالہ باری اور گرد آلود ہواؤں کے چلنے کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق پشاور میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات مقامات پر کا امکان
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گورنر کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار