اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج منگل 27 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلگرام پر لکھا، ''اسرائیل کے مختلف علاقوں میں کچھ دیر قبل بجنے والے سائرنوں کے بعد یمن سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔‘‘

حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ

امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی

فوج کی طرف سے ایک علیحدہ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ایئر فورس نے ایک اور پروجیکٹائل کو فضا میں تباہ کر دیا، تاہم اس بار خطرے کے سبب سائرن نہیں بجے۔

یمن کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغی اکتوبر 2023ء میں غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ باغی بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل ہونے والے ایک معاہدے کے بعد انہوں نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔

ایران نواز حوثی باغیوں نے رواں برس کے آغاز میں شروع ہونے والی دو ماہ کی مدت کی غزہ جنگ بندی کے دوران اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ روک دیا تھا، تاہم مارچ میں یہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یہ سلسلہ بحال ہو چکا ہے۔

یمن کی طرف سے داغے جانے والے زیادہ تر میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جاتا ہے تاہم مئی کے آغاز میں پہلی بار ایسا ہوا کہایک میزائل تل ابیب کے قریب بین گوریان ایئر پورٹ کے احاطے میں گرا تھا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس واقعے میں متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

اسرائیل حالیہ مہینوں کے دوران یمن میں متعدد فضائی حملے کر چکا ہے، جن میں یمنی بندرگاہوں اور صنعاء کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ چھ مئی کو صنعاء ایئر پورٹ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے قبل ازیں بتایا تھا کہ اس نے جمعرات 22 مئی کو یمن سے فائر کیے گئے دو میزائلوں کو تباہ کیا تھا جبکہ اتوار کو بھی ایسا ہی ایک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا تھا۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں دنوں میں فائر کیے جانے والے میزائلوں کا نشانہ بین گوریان ایئر پورٹ تھا۔

ادارت: مقبول ملک، رابعہ بگٹی

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تباہ کر دیا ایئر پورٹ فائر کیے کے بعد

پڑھیں:

کراچی: لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر

کراچی:

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

منگل کی صبح عوامی کالونی تھانےعلاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پرپولیس اورریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور فوری طورپرکے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آگ فیکٹری کی تیسری منزل پرواقع بڑے اسٹور و کٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی تھی، آگ کے باعث فیکٹری میں دھواں بھرجانے کے وجہ سے فیکٹری کے ملازم سمیت 5 سے زائد افراد کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے اسموک انجیکٹرکی مدد سے فیکٹری سے دھواں باہر نکالا، فیکٹری میں لگنے والی آگ پرتین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا، اس دوران  فیکٹری میں موجود بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے شرمناک شکست؛ بھارت نے ہزیمت چھپانے کیلیے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی
  • اسرائیل کا صنعا ایئر پورٹ پر حملہ، یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ، حج پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے، طیب اردوان
  • پاک بھارت جنگ بندی اطمینان کا باعث، امید ہے سیز فائر مستقل ہوگا، ترک صدر
  •  مودی کو شکست نے حواس باختہ کردیا ہے، مودی کی فرسٹریشن بھارت کو مزید تباہ کرے گی، لیاقت بلوچ 
  • کراچی: لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر
  • پاکستان ایئر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے: اجے ساہنی
  • ایئر لائنز کے انتظامی مسائل، کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ، 17 میں تاخیر
  • وزیرِاعظم دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ایرانی حکام نے استقبال کیا