نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
نوشکی(سب نیوز)بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں شہید اہلکار وحید کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، یہ حملہ قومی مہم سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی، بلوچستان حکومت پولیو ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید موثر بنائے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، میری اساتذہ، علما کرام اور سول کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کی حمایت کریں، غلط فہمیوں کو ختم کریں اور عوام میں اعتماد پیدا کریں، میڈیا بھی پولیو ویکسین کی اہمیت اور محفوظ ہونے کا پیغام عام کرے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نوشکی میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔انہوں نے نے فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے لیے اظہار افسوس اور اہلکار کے اہلخانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ قابل بردشات نہیں، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کیواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان مودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاسوں کے منٹس طلب جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسداد پولیو ٹیم پر پولیو ٹیم پر حملہ پولیس اہلکار
پڑھیں:
یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
453 افراد شدید زخمی ، ملبے میں دبی صرف 10 نعش نکالی جاسکی ہیں ، صحت حکام
امداد کے تلاش میں سرکردہ یومیہ متعدد افراد کی شہادتیں ، درجنوں افراد زخمی ہوچکے
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 79 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 23 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں، جب کہ 453 افراد زخمی ہوئے ہیں، جیسا کہ علاقے کی وزارتِ صحت نے بتایا۔اسی مدت کے دوران، پچھلے اسرائیلی حملوں کے ملبے سے مزید 10 لاشیں بھی نکالی گئیں، وزارت نے مزید بتایا۔بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے نتیجے میں کل 59,587 فلسطینی شہید اور 143,498 زخمی ہو چکے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 279 ایسی اموات کو بھی سرکاری اعداد و شمار میں شامل کیا گیا ہے جن کی عدالتی کمیٹی نے تصدیق کی، اور جو پہلے لاپتہ افراد میں شامل تھیں۔وزارتِ صحت کے مطابق، 27 مئی کو اسرائیل کی جانب سے نیا امدادی نظام نافذ کیے جانے کے بعد سے اب تک 1,083 امداد کے متلاشی افراد شہید اور 7,275 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔