صدر اور وزیرِ اعظم کی نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی پولیو ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
عیدالاضحیٰ : لاہورایئرپورٹ کے اطراف آلائشیں پھینکنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ
خیال رہے کہ نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیو ٹیم
پڑھیں:
پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں: مصطفی کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انسداد پولیومہم کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ آ دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں کہ حکومت اپنے بچوں کے مفاد کیخلاف کام نہیں کرسکتی، ہم سب اپنی عاقبت کیوں خراب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی، منفی باتیں دماغ سے نکال کر بچوں کو اس لاعلاج مرض سے بچائیں، یہی پولیو وائرس کا واحد حل اس سے بچائو ہے، پولیو بیماری لگ گئی تو نتیجہ زندگی بھر کی معذوری ہے۔اپنے خطاب کے بعد وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کوانسدادپولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔