اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے لیے روم کولر پہنچا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے روم کولر اڈیالہ جیل پہنچادئیے گے، دونوں نے جیل میں شدید گرمی اور حبس کی شکایت کی تھی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے لیے دو بڑے سائز کے روم کولر لے کر آئے ہیں، بانی اور بشری بی بی کے پاس پہلے بھی جیل کمپاؤنڈ میں روم کولر کی سہولت موجود ہے، لیکن بانی اور بشری بی بی نے اس کو ناکافی قرار دیا تھا۔
جیل ذائع نے بتایا ہے کہ اس کے بعد فیملی ممبران نے دو برانڈ نیو بڑے سائز کے روم کولر بھجوائے ہیں جو بانی اور بشری بی بی تک پہنچا دیے جائیں گے، فیملی کی جانب سے پھل اور دونوں کے لیے نئے کپڑے بھی بھجوائے گئے ہیں جو ضروری پراسس کے بعد جیل کےاندر پہنچا دیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور بشری بی بی بشری بی بی کے روم کولر کے لیے
پڑھیں:
دریائے سندھ: تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب
—فائل فوٹودریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی پانی سے مزید 20 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جبکہ کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے ان کے گھر بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں۔
دریائے چناب کی لہروں میں طغیانی کے باعث جھنگ کے دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
لیہ میں 4 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلہ گزرنے سے درجنوں مواضعات زیر آب ہیں جبکہ تونسہ سپر بند میں شگاف پڑنے کے بعد لوگ محفوظ مقامات پر منقل ہوگئے ہيں۔
راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ کے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، سیلابی پانی سے دریا کے راستوں پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلابی صورتحال کے باعث ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی مونگی اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔