عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل میں پہنچا دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے لائے گئے روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیملی نے پھل اور کپڑے بھی لائے تھے، جو جیل انتظامیہ نے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے ’آپ کو‘ کیا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ جائےگا، ایسی چیزیں نہ کی جائیں۔
علیمہ خان نے کہاکہ سامنے آکر ہم سے بات کی جائے اور بتایا جائے کہ آخر آپ چاہتے کیا ہیں، وہ چیز بتائی جائے جو عمران خان کو رہائی کے لیے چھوڑنی پڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی بات کرنی ہے سامنے آکر کی جائے، اور ہمیں بتایا جائے کہ آپ چاہتے کیا ہیں، کیوں کہ عمران خان تو کہہ چکے ہیں کہ انہیں ساری زندگی بھی جیل میں رہنا پڑا تو رہ لیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا بلکہ تحریک ملک گیر ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی جیل انتظامیہ روم کولر عمران خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل جیل انتظامیہ روم کولر وی نیوز عمران خان اور روم کولر کے لیے
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔