پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز کی سماعت پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ
ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس تاحال مقرر نہیں ہو سکا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت آج پھر کیس مقرر کروانے کے لیے ہائیکورٹ آئے گی۔
ہائیکورٹ کے باہر بھرپور احتجاج ہوگا، بیرسٹر سیف
اُدھر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے۔ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں۔ اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی۔ کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے۔ عمران خان جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں۔ عمران خان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی
پڑھیں:
26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں ، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔مشیراطلاعات خیبرپختونخوانے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا، احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ۔