عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بانی نے کہا کہ جو افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سنا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی، بانی نے کہا یہ جو مرضی کر لیں، نہیں جھکوں گا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بانی نے کہا کہ جو افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سنا جا رہا، 26ویں ترمیم کی وجہ سے ججز پریشر میں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی بانی نے کہا علیمہ خان نے کہا کہ کہ بانی
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔(جاری ہے)
لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔