پی ایس ایل فائنل؛ کیا گلیڈی ایٹرز کپتان کی وجہ سے ہاری؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو کپتان سعود شکیل کی ناقص فارم کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل رواں پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے تھے تاہم وہ 12 میچز کی 11 اننگز میں کوئی ففٹی تک اسکور نہ کرسکے۔
سعود شکیل محض کپتان ہونے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ رہے جبکہ اس دوران جارح مزاج کرکٹر خواجہ نافع کو صرف مواقع مل سکے، پہلے میچ میں وہ کراچی کنگز کیخلاف 1 اور دوسرے میچ میں انہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اسکے باوجود انہیں بینچ پر بٹھادیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسپورٹس پریزینٹر کی آئی پی ایل میں کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کی خبریں
جارح مزاج اوپنر کو فائنل میں بینچ پر بٹھائے جانے پر گلیڈی ایٹرز کے فینز نے کپتان سعود شکیل کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائقین کرکٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر خواجہ نافع کو موقع دینے کے بجائے سعود شکیل خود اوپنر آئے، جس کے باعث ٹیم کو نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں: "پیسوں سے بڑھ کر کچھ نہیں" عماد کا سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر بیان
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اس میچ میں حسن نواز نے 76 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 200 رنز کے ہندسے تک پہنچایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سعود شکیل
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 339 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
بھارت کی جانب سے جمائما روڈریگیز 127 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 89، رچا گھوش 26، دیپتی شرما 24، سمرتی مندھانا 24 اور شفالی ورما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
امنجوت کور 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کِم گراتھ اور اینابیل سدرلینڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 49.5 اوورز میں 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کی جانب سے فیبی لِچ فیلڈ 119 رنز بنا کرنمایاں رہیں۔ ایلیس پیری 77، ایشلی گارڈنر 63، بیتھ مونے 24، کم گارتھ 17، ٹاہلیا مک گرا 12، کپتان ایلیسا ہیلی 5، ایلانا کنگ 4، اینابیل سدرلینڈ 3 اور سوفی مولینکس 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دیپتی شرما نے 2، 2 جبکہ امنجوت کور، رادھا یادو اور کرانتی گود نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دو نومبر کو ہونے والے فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا۔