آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاکستانی نوجوانوں کا انگریزی میں نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے جدید موسیقی اسٹائل میں انگریزی زبان میں نغمہ جاری کر دیا۔ نغمے میں دشمن کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا گیا ہے کہ؛ ہم نہ صرف تیار ہیں، بلکہ مکمل مہارت رکھتے ہیں۔ نغمے کے بول NOW YOU KNOW , WE ARE PRO ہیں۔اس خوبصورت نغمے کے گلوکار شجاع حیدر جبکہ دل کو گرما دینے والی شاعری عمران رضا کی ہے۔انگریزی زبان میں یہ نغمہ ایک جانب بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کا پیغام ہے تو دوسری جانب عزم کا اظہار بھی ہے، یہ نغمہ دشمن کے لیے ایک وارننگ اور قوم کے لیے ایک حوصلہ افزا اعلان ہے۔میں دشمن بھارت کی جانب سے بار بار دھمکیوں پر اسے بتایا گیا کہ اب تمہیں پتہ چلا ہم کون ہیں؟ یہ نغمہ بھارت کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ فیصلہ تمہارا ہے، ہماری ہمت اور عزم آزما لو۔اس نغمے میں دشمن کو کھلا چیلنج ہے کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تم کچھ کر سکتے ہو، تو آ اور ہماری استقامت دیکھو۔اس نغمہ میں بھارت کو باور کرایا گیا ہے کہ ہم دھونس نہیں جماتے بلکہ ہر لحاظ سے تیار ہیں، ہماری ہر کامیابی ہمارے عزم، ایمان، اور پیشہ ورانہ تربیت کا نتیجہ ہے۔نغمے کے آخر میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بنیانِ مرصوص ایک نظریہ ہے، فولادی دفاع، غیر متزلزل عزم، اور ناقابلِ شکست قوت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔