28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے، ملک کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وہی قومیں ناقابل تسخیر بنتی ہیں جو قربانی، اتحاد کے جزبہ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ یوم تکبیر پر سائنسدانوں، انجنئیرز، محب وطن قیادت، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عہد، ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ؛ مسلح افواج کا پیغام
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی یوم تکبیر کہا ہے کہ
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔