ملک کے انچ انچ کی حفاظت کیلئے اپنے بچے بھی قربان کر دیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اور اس پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے اپنے بچے بھی قربان کردیں گے، ملک میں حقیقی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ حکومت اپنی فسطاعیت بند کردے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک انچ مقدس ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جینا ہمارا حق ہے، لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ملک میں حقیقی یکجہتی چاہئے تو فسطائیت کو ختم کرنا ہوگا۔
یہ وقت بریفنگ کا نہیں، قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے، شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حقیقی قومی یکجہتی کا تقاضا یہ ہے کہ تمام طبقات کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے اور اختلاف رائے کو دبانے کی بجائے سنا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بیرونی محاذ پر کامیابیوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اندرون ملک عوام کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے شایانِ شان نہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بیرونی دشمن کے خلاف تو پوری قوم ایک ہے، لیکن حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اندرونی محاذ پر آمریت کا رویہ ترک کرے اور حقیقی جمہوریت کی طرف لوٹے، تاکہ پاکستان اندرونی طور پر بھی مضبوط ہو اور بیرونی دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی عزت کے ساتھ جینے کا حق ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کیلئے تباہی کا پیغام پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کیلئے تباہی کا پیغام امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال خیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کی حفاظت

پڑھیں:

عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز

سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی