پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔بدھ کو پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ( کل ) ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذی الحج 1446 ہجری کا چاند کا چاند نظر چاند نظر ا
پڑھیں:
کے پی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہوگی
خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر غور ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گی۔