Daily Mumtaz:
2025-05-30@12:36:42 GMT

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
بدھ کو پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ( کل ) ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ذی الحج 1446 ہجری کا چاند کا چاند نظر چاند نظر ا

پڑھیں:

سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد اب عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحج 28 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ اور اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

سعودی عرب کے علاقہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے مطابق یکم ذوالحج 29 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، اور عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews چاند ذوالحج سعودی عرب عیدالاضحیٰ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا،عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
  • پاکستان میں ذی الحج 1446ہجری کا چاند نظر آگیا
  • 5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • ملک میں ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
  • متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
  • سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہوگی
  • پاکستان بھر میں عید الاضحی 7 جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی
  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
  • ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو گئی