اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز

ریاض(سب نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔سعودی کابینہ نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی مکمل پاسداری کرے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں کئی عالمی فورمز پر فلسطینی کاز کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال خیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے اور یہ آئینی ہو گا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے، یہ ملک ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ یہ تحریک صرف پی ٹی آئی کی نہیں، ہماری تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان آئینی ہے، نظریاتی ہے، جس کا مقصد توڑ پھوڑ نہیں ہے، کوئی اس تحریک کو ہم پر ظلم کے ضابطے نافذ کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو صرف اس لیے سزا دی گئی کہ وہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے تھے، آج سڑک پر چلنا، اکٹھا ہونا، آواز بلند کرنا جرم بنا دیا گیا ہے، ان حقوق کو اقوامِ متحدہ مانتی ہے، آئین مانتا ہے، ہمارا دین مانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 5 گھنٹے جیل کے باہر کھڑے ہو کر آیا ہوں، مجھے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل وکلاء اور خاندان کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، میرے پاس وکالت نامہ ہے، ہم اس ظلم کے خلاف ہر صورت آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
  • سلامتی کونسل اجلاس: غزہ عالمی قوانین کا قبرستان بن چکا، پاکستان
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے( ملی یکجہتی کونسل)
  • حزب‌ الله کا سعودی چینل العربیہ کے الزامات پر ردعمل
  • شام کی صورتحال شہید سید ابراہیم رئِسی کے معاون کی آنکھ سے
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
  • نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار