اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے، محمد بن سلمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔
سعودی کابینہ نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی مکمل پاسداری کرے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں کئی عالمی فورمز پر فلسطینی کاز کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔