عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چوتھی چین۔سی ای ای سی ایکسپو میں رومانیہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نکولائی واسیلسکو نےسی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا بھر کے ممالک کے لیے اپنی معیشتوں کو ترقی دینے میں ایک مثال قائم کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ رومانیہ کو “جیت جیت پر مبنی مستقبل” کے لیے زیادہ کھلے رویے کے ساتھ چین کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے ۔
واسیلسکو نے چین۔سی ای ای سی ایکسپو کو ایک “کثیر الجہتی تعاون کا پلیٹ فارم” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے یہ میکانزم نہ صرف سی ای ای سی انٹرپرائزز اور چینی مارکیٹ کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے بلکہ معیشت اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں فریقین کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لیے بھی ہے۔چین۔ رومانیہ تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے ، اور چین کا کاروباری ماحول پائیدار اور مستحکم ہے ۔ چین اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھے معاشی تعلقات قائم کرنا رومانیہ کے معاشی اور سیاسی مفادات سے ہم آہنگ ہے ۔
ایکسپو کے دوران ، ہنگری کی قومی اسمبلی کے نائب صدر ، میٹے کوکسس نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین۔ہنگری تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ، اور اسی صورت میں ایک حقیقی دوستی اور شراکت قائم کی جا سکتی ہے ۔2024 میں صدر شی جن پھنگ کے ہنگری کے دورے کے دوران ، 18 تعاون کے معاہدے طے پائے ، جن میں زراعت ، سائنسی تحقیق ، اعلی تعلیم ، اور اعلی ویلیو ایڈڈ صنعتوں جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ، جو ہنگری کی اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیں گے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلپائن کی بحیرہ جنوبی چین میں ہرقسم کی اشتعال انگیزی ناکام ہو گی ، چینی میڈیا فلپائن کی بحیرہ جنوبی چین میں ہرقسم کی اشتعال انگیزی ناکام ہو گی ، چینی میڈیا یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان ایک نیا معاشی مرکز بننے کو تیار پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔