Daily Mumtaz:
2025-07-24@23:18:39 GMT

عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد

بیجنگ :چوتھی چین۔سی ای ای سی ایکسپو میں رومانیہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نکولائی واسیلسکو نےسی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا بھر کے ممالک کے لیے اپنی معیشتوں کو ترقی دینے میں ایک مثال قائم کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ رومانیہ کو “جیت جیت پر مبنی مستقبل” کے لیے زیادہ کھلے رویے کے ساتھ چین کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے ۔واسیلسکو نے  چین۔سی ای ای سی ایکسپو کو  ایک “کثیر الجہتی تعاون کا پلیٹ فارم” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے یہ میکانزم نہ صرف سی ای ای سی انٹرپرائزز اور چینی مارکیٹ کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے بلکہ معیشت اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں فریقین کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لیے بھی ہے۔چین۔ رومانیہ تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین ایک  قابل اعتماد شراکت دار ہے ، اور چین کا کاروباری ماحول پائیدار اور مستحکم ہے ۔ چین اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھے معاشی تعلقات قائم کرنا رومانیہ کے معاشی اور سیاسی مفادات سے ہم آہنگ ہے ۔ایکسپو کے دوران ، ہنگری کی قومی اسمبلی کے نائب صدر ، میٹے کوکسس نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین۔ہنگری تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ، اور اسی صورت میں  ایک حقیقی دوستی اور شراکت قائم کی جا سکتی ہے ۔2024 میں صدر شی جن پھنگ کے ہنگری کے دورے کے دوران ، 18 تعاون کے معاہدے طے پائے ، جن میں زراعت ، سائنسی تحقیق ، اعلی تعلیم ، اور اعلی ویلیو ایڈڈ صنعتوں جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ، جو ہنگری کی اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیں گے ۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ چین کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کئے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان اہم مشترکہ منصوبہ ہے جو اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، سیف سٹی منصوبے اس بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے، ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے، پورے ملک میں ہوائی اڈوں پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو پورے ملک میں چینی باشندوں کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں، وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیر تعمیر ہیں، چینی باشندوں کو سفر کے لیے سیکیورٹی ایسکورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کوششیں کرے، سلامتی کونسل میں اسحاق ڈار کا صدارتی خطبہ
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
  • چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کئے جائیں گے، وزیراعظم
  • چین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت  کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ