صوبے میں یکساں ترقی ترجیح ہے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی میری ترجیح اور ذمے داری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور میں اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں مردان ڈویژن کے مجوزہ منصوبوں پر مشاورت کی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آجانا چاہیے تھا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہو گا، اگلا سالانہ ترقیاتی پروگرام منتخب نمائندوں کی تجاویز سے ترتیب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق اےڈی پی میں نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں قابلِ عمل منصوبے شامل کیے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ اگلے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔
پشاور میں سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ توانائی اور برقیات کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کےلیے وفاق سے باضابطہ خط و کتابت شروع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں منصوبوں پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی جبکہ توانائی شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات موثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف سخت سزائیں تجویز ہوں گی۔
سہیل آفریدی نے مقامی بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔