ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم خود مختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔ یومِ تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے شہید بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔ یوم تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔